(24 نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کے آغاز پر بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اورایک دن میں 100 انڈیکس میں تاریخ میں پہلی بار 8688 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کے آغاز پر بھی شدید مندی دیکھی گئی، آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 8688 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 1لاکھ 11000 پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار555 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے سٹاک مارکیٹ صبح کھلتے ہی کریش کر گئی تھی اور تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
ہنڈرڈ انڈیکس 3000 ر پوائنٹس سے زائدکی کمی پرکھلا اور پھر مزید کمی ہوتی چلی گئی تاہم 6 ہزار 249 پوائنٹس کمی کے بعد کاروبار روک دیا گیا تھا۔
6000 پوائنٹس کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ تیرہ ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا تھا ٹرمپ ٹیرف کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تمام مارکیٹیں دباؤ کا شکار ہیں، جس کا پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا نے نیا اے آئی ماڈل لانچ کردیا