(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی۔صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 10 فیصد کم ہوکر 78ہزارڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد یورپی اور ایشیائی مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے کو مل رہی اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس نیچے گررہی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد بعض ممالک نے امریکا پر بھی جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت 1200 روپے کلو تک پہنچ گیا