عامر خان اور سلمان خان کی ’’اندازاپنا اپنا‘‘ری ریلیز ، تاریخ کا اعلان ہو گیا

Apr 07, 2025 | 18:18:PM

(ویب ڈیسک) بالی  ووڈ  کے ادکار سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز کے بعد بالی ووڈکی کلاسیک کامیڈی فلم ’’اندازاپنا اپنا‘‘ 25؍ اپریل 2025 کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ 1994کی یہ فلم اپنے پرفارمنس، کاسٹ اور وقت کیلئے مشہور ہے۔ عامر خان نے آج فلم کی ری ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ 

ببھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار سلمان خان نے فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے بہترین مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کے ٹریلرکے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’امر پریم کا انداز واپس آرہا ہے۔

#SalmanKhan and #AamirKhan
ANDAZ APNA APNA is re-releasing in cinemas from 25th April.#andazapnaapnapic.twitter.com/c8GwZor7dN

— ????‌????‌????‌ (@theskm20) April 7, 2025
 فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مداحوں نے اپنے تجسس کا اظہار کیا۔قبل ازیں فلم کے انسٹاگرام ہینڈل نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ری ریلیز کا اعلان کیا تھا۔حال ہی میں فلم کے پروڈیوسر ونئے سنہا، پریتی سنہا اور امود سنہا نے بھی فلم کی ری ریلیزکا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فلم کی ری ریلیز کے حوالے سے اپنے تجسس کا اظہار بھی کیا تھا۔انہوں نے فلم کے سیکوئل کے معاملے پر عامر خان اور سلمان خان کے خیالات کے تعلق سےبھی جوش ظاہر کیاتھا۔ ’’اندازاپنا اپنا‘‘ ہندی کامیڈی فلم ہے جس میں سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ رویناٹنڈن اور کرشمہ کپور نےکلیدی کردارادا کئے ہیں۔ اس فلم میں لیجنڈری کامک ویلن کا کردار رشی کپور نے ادا کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی فلم ’کنگ‘ میں سہانا خان کی ماں کا کردار کون سی اداکارہ کریگی؟

مزیدخبریں