صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر اے جے کے بینک شاہد شہزاد میر  کی ملاقات

Apr 07, 2025 | 18:28:PM

(24 نیوز) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر نے آزاد جموں وکشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو ہدایت کی کہ آزادجموں وکشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائی جائیں اور اس سلسلے میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی فلم ’کنگ‘ میں سہانا خان کی ماں کا کردار کون سی اداکارہ کریگی؟

مزیدخبریں