گورنر سندھ کا وزیر اعظم سے کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ

Apr 07, 2025 | 18:39:PM
گورنر سندھ کا وزیر اعظم سے کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےوزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیاہے۔ 

 گورنر نے وزیر اعظم سے شہر قائد کی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ انہوں نے کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گورنرسندھ نے اپنے خط میں وزیر اعظم کو کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری کی تجویزدیتے ہوئے شہر  کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت کا امدادی پیکج کو اہم قرار دیا ہے۔ 

انہوں نے شہری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پراپیگنڈہ:جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 6 رہنماوں کو طلب کرلیا