سپریم کورٹ،انتخابات میں دھاندلی،بانیPTI کی درخواست پر کل سماعت ہو گی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 9 مئی اور پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی پر انکوائری کیلئے درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کیخلاف کاروائی کیلئے شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہونگے، انکے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی فلم ’کنگ‘ میں سہانا خان کی ماں کا کردار کون سی اداکارہ کریگی؟