(محمد حماد)کراچی کنگز کے پلیئر حسن علی نے کہا ہے کہ اس بار کراچی کنگز میں بہت سی چیزیں نئی ہیں، امید ہے اچھے رزلٹ دیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو حسن علی کاکہنا تھا کہ شان ٹیٹ کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی کام کیا ہے ان کے ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا،اچھی پرفارمنس ہوگی تو لوگ پی ایس ایل ضرور دیکھیں گے،ان کاکہناتھا کہ آئی پی ایل کے ساتھ بھی مقابلہ ہے ، اچھی پرفارمنسز ہوگی تو لوگ آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل دیکھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
حسن علی کا کہناتھا کہ میں انجری کے بعد کم بیک کررہا ہوں، یہ پی ایس ایل میرے لیے اہم ہے،میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہو وہاں پرفارم کروں ، جب نیشنل ٹیم اچھا نہیں کرتی تو فرنچائز لیگ پر فرق تو پڑتا ہے،قومی ٹیم میں نئے چہرے ہیں ان کو وقت ملنا چاہیے ، جب قومی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جاتا ہے۔
قومی فاسٹ بولر کا کہناتھا کہ ہم سب کو یہاں اچھا پرفارم کرنا ہوگا تاکہ فینزپھر سے پاکستان کرکٹ کی طرف آئیں ، ان کاکہناتھا کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس دینے والے پلیئرز کو ہمیشہ توجہ ملتی ہے، نیشنل ٹی ٹوینٹی اچھا رہا تھا ، اس مومینٹم کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا ، کراچی کنگز اچھی پرفارمنس دیکر کراچی کے فینز کو پھر سے گراؤنڈ میں لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدید لہر، حکومت کا گرمی کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ، بچوں کی موجیں ہو گئیں