پاکستان اور فرانس کے مابین سیاسی مشاورت کا انعقاد،دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کاجائزہ لیا

Apr 07, 2025 | 19:15:PM

(انور عباس) پاکستان اور فرانس کے مابین باہمی سیاسی مشاورت کا انعقاد کیا گیا جس میں دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

 ترجمان دفتر خاجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ)شفقت علی خان نے فرانسیسی وزارت کے نائب سیکرٹری جنرل برائے یورپ ڈیوڈ برٹولوٹی سے دو طرفہ مشاورت کی,فریقین نے اس موقع پر تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور قونصلر امور سمیت اہم شعبہ جات میں عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا,مذاکرات کے دوران علاقائی اور عالمی پیش رفت کا احاطہ بھی کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا, پاکستان اور فرانس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی،دونوں ممالک نے تمام مشترکہ ترجیحات پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

مزیدخبریں