سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہئے،ہار جیت کھیل کا حصہ،قومی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے،عطا تارڑ

Apr 07, 2025 | 19:47:PM

(اویس کیانی)وفاقی  وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا ہے کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہئے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ 
اسلام آباد میں گفتگو کرتےہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے،کھیلوں کی سرگرمیاں جتنی زیادہ ہوں اتنی بہتری آئے گی،راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم ہونا چاہئے ،سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی جاری ہے ،کھیل ہماری ترجیح ہے، اسے آگے بڑھائیں گے،حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیا جا رہا ہے،ڈیپارٹمنٹل سپورٹس سے بڑے بڑے کھلاڑی سامنے آئے ہیں،پی ٹی وی کی مالی صورتحال بہت سے چینلز سے بہتر ہے،سپورٹس کے اندر میرٹ لانا چاہتے ہیں،پی ٹی وی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی،پی ٹی وی کی ٹیم نے بہترین پرفارم کیا،مالی مشکلات پر عزم اور ہمت سے قابو پا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’ گندم کا ریٹ 4000 فکس کیا جائے،روٹی10 روپےکی ہونی چاہئے‘امیرجماعت اسلامی کا مطالبہ

مزیدخبریں