بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک مشیر مقرر

Apr 07, 2025 | 20:05:PM

(وقاص عظیم) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا،چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کی  پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ ملاقات ،سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کی  پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ ملاقات کی، اس ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، ملاقات میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر  وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔ سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم Web3، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے ویژن کو تیز کر رہے ہیں۔بلال ثاقب  نے کہا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے ،اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چانگ پینگ ژاؤ  (سی زیڈ) نے کہا کہ پاکستان 240 ملین سے زائد افراد کا ملک ہے،اکستان کی  60 فیصد سے زیادہ آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔ یہاں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں۔

وزارت خزانہ کے تحت قائم کردہ پاکستان کرپٹو کونسل اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے۔دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔کونسل کے اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت سے سی زیڈ ضوابط، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اپنانے سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

مزیدخبریں