PTIنےدہشتگردی کی مذمت کی،طلال چوہدری کے الفاظ نامناسب تھے، بیرسٹر گوہر

Apr 07, 2025 | 21:19:PM
PTIنےدہشتگردی کی مذمت کی،طلال چوہدری کے الفاظ نامناسب تھے، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ  دہشتگردی پورے ملک کا مسئلہ ہےاور پاکستان تحریک انصاف نے دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹرگوہر  ،عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کی ۔ بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے اور پاکستان تحریک انصاف نے دہشتگردی کی مذمت کی ہے ،آج کاٹلنگ میں دہشتگردی کے واقعے پر مذمت کی ، وزیر مملکت طلال چوہدری کے الفاظ نامناسب تھے ،ہم اس ایوان میں بیٹھ کر عوام کی بات کرنا چاہتے ہیں ،ہم ایوان کے اندر بیٹھنا چاہتے ہیں نہ  کہ ادھر ۔ انہوں نے کہا ہم آزاد عدلیہ ، جمہوریت اور ایوان کی بالادستی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،اس طرح کے رویے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار جائیں گے ۔بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ ہمیں ذاتی اور عوامی مفاد کے درمیان فرق رکھنا چاہیے۔

 اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے ،ادارے پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کرنے میں لگے ہیں  ،اسپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔

عمر ایوب نے مزید کہا ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نام نکال لیے ،اس وقت پیپلز پارٹی کے رکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں ،آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں ،آج عوامی ردعمل کی وجہ سے اپنا موقف تبدیل کررہے ہیں ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ، عید نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ