سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ، گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عابد چودھری)سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگینڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔
سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی اور کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ویمن ورلڈکپ کوالیفائر، آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا