استغراللہ ڈرامے باز لڑکا،انشورنس کی رقم کے لالچ میں باپ کو قتل  کردیا

Apr 07, 2025 | 23:13:PM

(محمود ظہیر) بہاولپور میں انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں پیش آیا جہاں بیٹے نے انشورنس کی رقم ہتھیانےکے لیے اپنے ہی باپ کی جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ  رچا کر اپنے باپ غلام شبیر کو قتل کردیا تھا۔ ملزم نے 15 پر ڈکیتی اور  اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات پر بہاولپور تھانہ صدر یزمان نے قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کر لیا،غلام شبیر نامی شخص کو دوران ڈکیتی فائر مار کر کچھ روز قبل قتل کر دیا تھا، دوران تفتیش ڈکیتی ہونا ثابت نہ ہوا، جس پر وقوعہ مشکوک جانتے ہوئے مقتول کے بیٹے کو شامل تفتیش کیا گیا،مقتول کے سگے بیٹے زبیر نے ساتھی کے ساتھ مل کر پیسوں کی لالچ میں اپنے والد کو گولی مار کر قتل کرنا اعتراف کیا،تھانہ صدر یزمان پولیس نے قوعہ کے مرکزی ملزم سمیت ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او نے تھانہ صدر یزمان پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق کیفرردار تک پہنچایاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ، حادثات سے بچاو کے لیے کمیٹی تشکیل

مزیدخبریں