غیرملکی عمرہ زائرین کے سعودی عرب سے انخلا کے لیے 29 اپریل کی ڈیڈلائن مقرر

Apr 07, 2025 | 23:31:PM

(24 نیوز)سعودی عرب نے حج سیزن شروع ہونے سے قبل غیرملکی عمرہ زائرین کو ملک سے نکلنے کے لیے 29 اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غیرملکی عمرہ زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ 29 اپریل تک حج سیزن شروع ہونے سے قبل ملک سے انخلا کو یقینی بنائیں۔

وزارت کی جانب سے 13 اپریل(15 شوال) کو غیرملکی عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ قرار دیا گیا ہے۔

29 اپریل سے زائد مدت تک سعودی عرب میں قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔

عمرہ کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا جبکہ قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے، پہلی ذی قعد کو عازمین حج کا سعودی عرب میں داخلہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کو مہلت مل گئی،ٹرمپ نے دوسری بار پابندی مؤخر کر دی

مزیدخبریں