(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ 8 اگست کو پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان جلسے میں کیاجائےگا اس سلسلے میں بلاول بھٹو اتوارکو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ و دیگر خطاب کریں گے۔
نیشنل پارٹی کے نواب محمدخان شاہوانی بھی پی پی میں جارہے ہیں۔ثنااللہ زہری اور قادربلوچ ن لیگ سے ناراضگی کے باعث مستعفی ہوئے تھے شمولیتی جلسہ آصف آباد میں منعقد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا فی تولہ کتنا سستا ہوا ۔۔ جانیے