ملک بھر میں کورونا کے باعث ریکارڈ اموات،95افراد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں کورونا کے مزید 95 مریض انتقال کرگئے، این سی او سی گزشتہ روز 57 ہزار 233 ٹیٹ کئے کئے، جن میں 4 ہزار 720 کیسز مثبت نکلے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4720 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 95 افراد انتقال کر گئے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2 جون کو 92 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں جبکہ گزشتہ روز ریکارڈ کی جانے والی اموات ملک میں جاری کورونا کی چوتھی لہر میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
Statistics 7 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 7, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 57,233
Positive Cases: 4720
Positivity % : 8.24%
Deaths : 95
واضح رہے ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 63 ہزار 125 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4780 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 491 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79837 ہے۔