(ویب ڈیسک)کسی بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کی خوشی سب سے بڑی ہوتی ہے ، جب ایک خاتون معصوم جان کو جنم دیتی ہے اور ایک مرد اپنی گود میں پہلی مرتبہ اپنی اولاد کو اٹھاتا ہے تو وہ خوشی دنیا میں دیگر سبھی خوشیوں سے الگ ہوتی ہے ۔ سوشل میڈیا پر والدین اور بچوں سے وابستہ کئی خوبصورت تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر بہت پیار آتا ہے ۔ مگر حال ہی میں ایک ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر لوگ آگ بگولہ ہورہے ہیں ۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوڑا مال کے فوڈ کورٹ میں کھانا کھاتے نظر آرہا ہے ۔ اس جوڑے کی ایک چھوٹی سی بچی بھی ہے جس کو ان لوگوں نے مال کی فرش پر لیٹا دیا ہے ۔ اس منظر کو مال میں موجود ایک دکاندار نے اپنے کیمرے قید کرلیا ۔
دراصل دکاندار نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں والدین آرام سے کرسی پر بیٹھے اپنے کھانے کا لطف لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے مال کی ٹھنڈ اور سخت فرش پر بچی کو لیٹا رکھا ہے ۔ دکاندار ویڈیو میں کہتا ہے کہ کیا ایسے لوگ سچ میں ہوتے ہیں یا یہ سب کچھ فرضی ہے ؟ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگ اس والدین کو آڑے ہاتھ لے رہے ہیں ۔
ایک یوزر نے لکھا ،، اس جوڑے کے چہرے کو زمین پر کوئی رگڑے جس سے انہیں پتہ چلے کہ زمین کتنی گندی ہوتی ہے جہاں انہوں نے اپنے بچی کو لیٹا رکھا ہے ۔ یوزر نے کہا کہ وہ بچہ کوئی کتا نہیں ہے کہ انہوں نے اس کو زمین پر لیٹا دیا ہے ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ وہاں موجود کسی بھی شخص نے اس منظر کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ۔
ایک یوزر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ سین دیکھ کر میرا خون ابل رہا ہے اور اگر میں وہاں ہوتا تو پولیس کو اس کی اطلاع دیدیتا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسد کھوکھر کے بھائی کا پوسٹ مارٹم مکمل ۔آنکھ میں گولی ماری گئی