عبیداللہ کاسی کے قاتلوں تک پہنچ چکےہیں: ایک ملزم بھی گرفتار

Aug 07, 2021 | 10:05:AM

 (24نیوز)بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ  ملک کے دیگر علاقوں کے حالات بھی آئیڈیل نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  کا کہنا ہے کہ ہم ملک عبید اللہ کاسی کے قاتلوں تک پہنچ چکے ہیں اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کے قتل کے حوالے سے پیش کی گئی مذمتی قرار داد پر بحث سمیٹتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ ہماری حکومت نے اغوا اور قتل کے تمام واقعات کو سنجیدہ لیا ہے،کبھی غفلت نہیں کی، ہماری کوشش تھی کہ ملک عبید اللہ کاسی کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عبید اللہ کاسی کے قاتلوں تک پہنچ چکے ہیں، ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے اور  جلد سرغنہ قابل گرفت ہوگا۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سارے ملزمان کو گرفتار کیا اور سزا بھی دلائی جب کہ عثمان کاکڑکی موت کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایالیکن ان کے ورثا سمیت کوئی کمیشن میں پیش نہیں ہوا تو کمیشن ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:      ملک بھر میں کورونا کے باعث ریکارڈ اموات،95افراد انتقال کر گئے

مزیدخبریں