’’میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا‘‘70سالہ بوڑھے کو عشق نے جیل پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیول ہائی کورٹ نے ایک ضلعی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ستر سالہ شخص کو ایک سال قید کی سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ستر سالہ شخص پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی کو تیز دھار آلے سے ڈراتے ہوئے دوبارہ تعلقات قائم کرنے کا کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں میں ایک ماہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی۔
مجرم نے پولیس تفتیش میں اس بات کا اقرار کیا کہ جب اس کے ایک جاننے والے نے اسے یہ بتایا کہ تمہاری سابقہ بیوی کے اب کسی اور کے ساتھ تعلقات ہیں تو برداشت نا کر سکا اور غصے میں یہ حرکت سرزد کر بیٹھا۔ عدالت میں مجرم نے اپنی سابقہ بیوی سے "میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا کیا ہم دوبارہ اکٹھے نہیں ہو سکتے" بھی کہا۔ عدالت میں مجرم نے یہ بیان دیا کہ تیز دھار آلے سے سابقہ بیوی کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور وہ صرف سابقہ بیوی کو ڈرانا چاہتا تھا۔
عدالتی کارروائی کے آخر میں مجرم کی طرف سے آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا وعدہ اور حلف نامہ جمع کروانے پر ایک سال کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے دو سال کی وارننگ پر مجرم کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا:حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل