ماں کی لاش کو مہینوں تک بیٹی نے گھر میں کیوں رکھا؟۔جان کر رونگھٹے کھڑے ہو جائیں 

Aug 07, 2021 | 10:48:AM

(ویب ڈیسک)ماں کا سایہ اولاد کے لئے  کسی نعمت سے کم نہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسا بھی ہوتا ہے جس پر یقین کرنا انسان کی بس کی بات نہیں ہوتی،اسی طرح کا ایک واقعہ واشنگٹن  میں پیش آیا جہاں پیسوں کی خاطر ماں کی لاش کو کئی ماہ تک گھر میں رکھنے والی  بیٹی کو لینے کے دینے پڑگئے۔ 

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست آکنساس میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے پیسوں کی خاطر اپنی ماں کی لاش کے ساتھ رہنا شروع کردیا ۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر گھر کی تلاشی لی تو 73 سالہ ماں کی لاش کو اخبار میں لپٹا ہوا پایا ۔ امریکی خاتون نے اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی خاطر کی لاش کو کئی ماہ سے گھر میں رکھا ہوا تھا  جس کی باعث گھر میں کافی  بدبو بھی  پھیل چکی تھی ۔

 73 سالہ گلوریا پائیک کے بھائی نے 21 جولائی 2021 کو پولیس کو شکایت درج کرائی کہ ان کی بہن اگست 2020 سے لاپتہ ہیں۔ گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گلوریا پائیک کے گھر کا دورہ کیا ۔ تاہم ان کی بیٹی جینی پائیک نے پولیس اہلکاروں کو گھر کی تلاشی سے روک دیا اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھی انکار کردیا ۔ پولیس نے جینی کی باتوں کو مشکوک جانا اور بینک کی مدد سے اکاؤنٹ کی تفصیلات چیک کی  جس سے پتہ چلا کہ 27 جولائی کو گلوریا پائیک کے اکاؤنٹ سے رقم منتقل ہوئی ہے ۔اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھنے کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا اور گھر کی تلاشی کا وارنٹ جاری کیا ۔ جب پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو اندر کا منظر دیکھ کر اہلکاروں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی کیساتھ ماں کا ایسا سلوک۔۔دیکھ کر ہرکوئی دنگ رہ گیا۔۔تصویر وائرل
 54 سالہ بیٹی جینی پائیک نے اپنی ماں کی لاش کو اخباروں میں لپیٹ کر بستر پر رکھا ہوا تھا جبکہ گھر میں جگہ جگہ انسانی فضلہ بھی پڑا ہوا تھا ۔ گھر کی تلاشی کے بعد پولیس نے گلوریا کی بیٹی جینی پائیک کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو پتہ چلا کہ 73 سالہ خاتون کی موت 2020 کے آخر میں ہوچکی تھی ۔ تاہم ان کی بیٹی نے والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کی بجائے لاش کو گھر میں چھپا دیا تاکہ اپنی والدہ کے اکاؤنٹس سے رقم نکال سکے ۔دوران حراست جینی پائیک نے  بیان دیا کہ  والدہ ان کی مقروض تھی اور والدہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر ماہ سوشل سکیورٹی اکاؤنٹ سے رقم نکال کر جینی کو دے گی  لیکن وہ مرگئی تو میں نے اپنی ماں کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جینی پائیک کو مالی دھوکہ دہی اور لاش کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے لیبارٹری بھیج دیا تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔
 

مزیدخبریں