(24 نیوز)کورونا کے وار تھم نہ سکے،خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں مسیحاؤں پر کورونا کے وار جاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر احسان الحق کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر احسان ایوب میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ڈاکٹر احسان 3 دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 69 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے باعث ریکارڈ اموات،95افراد انتقال کر گئے