(24نیوز)احمدپورشرقیہ ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی تا لاہور جانے والی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ٹرین کو ڈیرہ نواب اسٹیشن پر رو ک لیا گیا ، تحقیقات کے مطابق ٹرین کے انجن میں فنی خرابی کے باعث آگ لگی ۔البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
احمدپورشرقیہ کے اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہےجبکہ ٹرین ڈرائیور نے بتایا ہے کہ بہت جلد ٹرین کے انجن کو ٹھیک کر لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ’’میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا‘‘70سالہ بوڑھے کو عشق نے جیل پہنچا دیا