(24نیوز) 106 سالہ پاکستانی خاتون جو کراچی کی رہائشی ہیں حیرت انگیز طور پر کورونا کے خطرناک قسم بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال میں ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ خاتون کے رشتے دار بھی شریک ہوئے۔کراچی کی 106 سالہ خاتون حسین بی بی بینظیر میڈیکل کالج لیاری کے تحت چلنے والے کووڈ سینٹر میں زیر علاج تھیں۔
یاد رہے کہ اس کے علاوہ لیاری کے بینظیر میڈیکل کالج میں ایک 5 سالہ بچے نے بھی بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دی، اس سے قبل کراچی کے ایک 100 سالہ شہری نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی