چوتھی لہر  کم ۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے:وزیراعلیٰ سندھ

Aug 07, 2021 | 12:25:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کورونا کی چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوگئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے۔  سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔

سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، سی پیک سپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارا خان، پروفیسر سعید قریشی اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سید سردار شاہ، مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹرکاظم جتوئی، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو  نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ہم کورونا کی چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے، کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آرہے ہیں، ملک میں انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر جاری ہے جو کراچی میں زیادہ ہے، کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناکے وار جاری۔۔ ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا
 

مزیدخبریں