10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک شروع۔سڑکوں پر فیصلے کرائیں گے:مصطفیٰ کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو صوبے کو سندھودیش نہیں بنانے دیں گے، 10 محرم کے بعد کراچی اور سندھ کی سڑکوں پر آ رہے ہیں، ہم سڑکوں پر اپنے فیصلے کرائیں گے، ہم آخری خون کے قطرے تک لڑائی کریں گے۔عوامی حقوق کے لئے 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا، پیپلزپارٹی نے غیر منتخب رکن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا، انہوں نے سیاسی کارکنوں کو وہ سیٹیں دیں جو الیکشن جیت کر ملتی ہیں، پیپلزپارٹی کے ظلم پر خاموش رہنا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچوں، پختونوں کو مہاجروں کیخلاف استعمال کرتی رہی، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی بھی لسانی جماعت سے نہیں ہوسکتا، سندھ میں کوئی قومی جماعت آج تک نہیں ابھری، پیپلزپارٹی صوبے کو سندھودیش بناچکی، اعلان کرنا باقی ہے، سندھ میں کونسے غیر جمہوری اداروں نے انہیں کام کرنے سے روکا ہے ؟ کونسا غیر جمہوری ادارہ کہتا ہے سیاسی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر لگا دو، لسانیت کی بنیاد پر بات کرنیوالا پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچائے گا۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا کہ میئر بنانا ہے تو انتخابات کرا دیں، لوگوں سے ووٹ لے لیں، میئر بنانے کے چکر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بھی نہیں رہے گی۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چوتھی لہر کم ۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے:وزیراعلیٰ سندھ