(24نیوز)بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ویڈیو کلپ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے جوابی کارروائی نہ کرکے اپنی اچھائی کا ثبوت دیا،بھارت کو ایسے مردوں کی ضرورت ہے‘، گوہر خان ٹیکسی ڈرائیور کے تحمل مزاجی کی معترف ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوہر خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور کو میرا سلام ہے۔کچھ روز قبل بھارتی شہر لکھنؤ میں سڑک کے بیچ و بیچ ایک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر ٹکر مارنے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی برسات کردی۔
اس حوالے سے گوہر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کی تحمل مزاجی کی تعریف کی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس شخص نے بہت عزت دکھائی جو پلٹ کے تھپڑ نہیں مارا، یہ اس ڈرائیور کی پرورش اور اچھائی کو دِکھاتا ہے، بھارت کو اس قسم کے مردوں کی ضرورت ہے۔
گوہر خان نے مزید کہا کہ اس لڑکی نے عورت ہونے کا فائدہ اٹھایا، اس نے بدتمیزی کی حد کردی۔آخر میں اداکارہ نے کہا کہ اس ٹیکسی ڈرائیور کو میرا سلام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 106 سالہ پاکستانی خاتون نے کورونا ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دیدی