(24نیوز)سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا کرایہ سٹیج وائز ریشنلائز ہوگا،اورنج ٹرین کا کرایہ کم از کم بیس روپے اور زیادہ سے زیادہ ستر روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ سیف علی مرتضی نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین میں سٹیج ون کا کرایہ بیس روپے ہوگا،آخری سٹیج کا کرایہ ستر روپے ہوگا۔
خیال رہے نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے ،یہ سمری سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ارسال کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسی ڈرائیور کو میرا سلام ،بھارتی اداکارہ کا ویڈیو کلپ پر رد عمل