دوسری شادی کی رنجش پر بیٹی نے ماں کو قتل کر دیا

Aug 07, 2021 | 13:53:PM

(24نیوز)پھالیہ میں تھانہ قادرآباد کے علاقہ جاگو کلاں میں خاتون قتل بیٹی ملزمہ منزہ بی بی نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ رسولاں بی بی نے بیٹی کے جیٹھ کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی تھی، ملزمہ منزہ کو ماں کی اس کے جیٹھ کے ساتھ دوسری شادی کا رنج تھا ،قتل کے بعد ملزمہ موقع سے فرار ہو گئی۔

 قادرآباد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، تھانہ قادرآباد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:     پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ

مزیدخبریں