اہلیہ کے الزامات ۔۔ یو یو ہنی سنگھ نے آخر کار خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تشدد کے الزامات پر آخرکارخاموشی توڑ ہی دی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر یو یو ہنی سنگھ نےایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام تر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔ہنی سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ان پر کڑی تنقید کی گئی لیکن وہ خاموش رہے لیکن اب ایسا معاملہ ہوگیا ہے کہ مجھے اپنی خاموشی توڑنا پڑے گی۔
انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھ 20 برس گزارنے والی اہلیہ نے میرے اہل خانہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں، میرے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔سمجھ نہیں آتی کہ اہلیہ نے ایسا کیوں کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی کیساتھ ماں کا ایسا سلوک۔۔دیکھ کر ہرکوئی دنگ رہ گیا۔۔تصویر وائرل
گزشتہ 15 سال سے انڈسٹری میں کام کر رہاہوں، سب جانتے ہیں کہ میرا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ کیسا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے ان کی اہلیہ ان کی ہر میٹنگ اور شوٹنگ کا حصہ رہی ہیں۔
گلوکار نے ان الزامات کی تردید تو کی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہذا وہ اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، سچ اور جھوٹ جلد سب کے سامنے ہوگا۔
خیال رہے کہ ہنی سنگھ نے اہلیہ شالینی کی جانب سے 120 صفحات پر مشتمل پٹیشن عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں ہنی سنگھ پر متعدد الزامات عائد کئے گئے۔ہنی سنگھ کی اہلیہ نے کہا کہ انہیں اپنی شادی کے دوران یہ محسوس ہوا ہے کہ وہ کوئی جانور ہیں اور ان کے ساتھ بہت ہی برا برتاؤ رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی لاش کو مہینوں تک بیٹی نے گھر میں کیوں رکھا؟۔جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں