(24نیوز) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے اور کچھ برقراررہیں گی، ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت سندھ اور نجی بینک کی جانب سے مشترکہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینیٹر کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ رک گیا ہے، اب اس کو کمی کی طرف لے کرجانا ہے، موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے، گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا ہے،پرامید ہوں کہ ویکیسن لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست سے نیا نوٹیفکیشن آجائے گا، کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے جب کہ کچھ برقرار رہیں گی۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ مخالفت پر نہیں کام، کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں، کراچی میں مثبت اور تعمیری کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ