سائبر کرائم ونگ نےسینئر صحافی عامر میر کوگرفتارکر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق عامر میر سائبر کرائم کے پاس ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عامر میر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ سینئر صحافی عامر میر آج کل اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ لاہور سے ہی صحافی عمران شفقت کوبھی حراست میں لیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پکڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جاسوسوں نے کورونا کی خفیہ معلومات چرالیں، سی این این