ٹوکیو اولمپکس ۔۔جیولین تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔۔پا کستا ن کے ارشد ندیم ناکام

Aug 07, 2021 | 17:14:PM

(24نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو  فائنل  میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ، وہ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے 22 کروڑ عوام کے دل ضرور جیت لیے ہیں ۔ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے ۔ارشد ندیم نے ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی لیکن 29 سال بعد پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورارہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40 میٹر کی کی، دوسری تھرو کیلئے آئے تو وہ فاول کر گئے ، ارشد ندیم دوسری تھر و میں اوور سٹیپ کر گئے ۔ دوسری تھرو میں ہونے والے فاول کے باعث وہ 6 ویں پوزیشن سے 9 ویں پر چلے گئے تاہم کوالیفائنگ راونڈ کی تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے کم بیک کیا اور پوری جان لگاتے ہوئے ڈنڈے کو 84.6 میٹر کی دوری پر پھینک کر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے ۔ چوتھی پوزیشن کے ساتھ انہوں نے پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ٹاپ 8میں جگہ بناتے ہوئے فائنل مرحلے میں داخل ہوئے ۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں گولڈ، سلور اور برانز میڈل کے حقدار ٹھہریں گے۔ 

یا د رہے کہ پاکستان نے  کسی اولمپک میں جیولین تھرورکے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔اولمپکس کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ اسٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16 میٹر کی تھرو کرکےارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

یہ یھی پڑھیں:دو لہا کی دلہن کے سا تھ بائیک پر دبنگ انٹری۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں