سیاحوں کی کار گہری کھائی میں گرگئی۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اضافہ ہونے پر پاکستان سمیت کچھ ممالک میں سیروسیاحت اور تفریخ مقامات پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں جبکہ چین سے نکلنے والے اس وائرس پر کافی حد تک کنٹرول پایا لیاگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں پابندیوں کو ہٹالیاگیا جس کی باعث لوگ تفریخ مقامات جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین میں سیر کے لئے آنے والے ایک خاندان کے ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو بھی خوف میں مبتلا کردیا،۔ خاندان کے لوگوں نے منزل پر پہنچ کراپنی کار پارکنگ کی مگر گہری کھائی کے قریب کھڑی کار سلپ ہو کر نیچے جا گری۔اطلاعات کے مطابق واقعہ چین کے صوبے سنکیانگ میں پیش آیا جہاں ڈکو ہائی وے پر ایک خاندان تفریح کے غرض سے جا رہا تھا کہ راستے میں ایک مقام پر اپنی کار پارک کی، مذکورہ جگہ ایک کھائی کے قریب تھی، کار میں سوار خاندان کے لوگ بیٹھے ہی تھے کی کار آہستہ سے سرکتی ہوئی گہرئی کھائی کی طرف جانے لگی۔
خوف ناک منظر دیکھ کر کار سوار وں کی چیخیں نکل گئیں اور جلدی کار سے باہر نکلے مگر کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون اپنی سیٹ بیلٹ نہ کھول سکی جبکہ کار آہستہ آہستہ ڈھلان کی جانب سرکنے لگی متعدد کوششوں کے باوجود کار رک نہ پائی اور کار تیزی سے گہرئی کھائی میں جاگری جبکہ اس لزرہ خیزواقعہ میں خاتون کار کے اندر ہی موجود تھی جس کی جان تو بچ گئی مگر شدید زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس ۔۔جیولین تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔۔پا کستا ن کے ارشد ندیم ناکام