ہوشیار۔۔کیمیکل سے پکائے جانے والے آم اور دیگرپھل کینسر کا باعث بننے لگے

Aug 07, 2021 | 19:22:PM

 (24نیوز) پھلوں کا زیادہ استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھل کینسر کا باعث بننے لگے ہیں۔پھلوں کو پکانے والے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 
کچے پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والا کیمیکل کینسر کا باعث بن سکتا ہے، یہ کیمیکل آم، آلوبخارا، خوبانی، کیلا، پپیتے، ٹماٹر اور آڑو میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا۔ پھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لئے اطلاع عام جاری کیا گیا ہے۔ کم وقت میں کچے پھلوں کو کیمیکل سے تیار کرنا یا پکانے کا طریقہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
۔پھلوں کو پکانے کے لئے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیمیکل سے خارج ہونے والی ایسٹیلین گیس پھل پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ پھل پکنے کے دوران یہ گیس پھلوں میں بھی جذب ہوجاتی ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق ایسٹیلین گیس نظام انہضام کو متاثر کرتی ہے، جو اعصابی کمزوری اور جگر کے مختلف امراض کا باعث بھی بنتی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پھلوں کو پکانے کےلئے ایتھلین سے بنے رائپیننگ ایجنٹ کا استعمال کیا جائے۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوڈ اتھارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ماں کی لاش کو مہینوں تک بیٹی نے گھر میں کیوں رکھا؟۔جان کر رونگھٹے کھڑے ہو جائیں

مزیدخبریں