مہنگائی میں اضافہ جاری۔۔کم آمدنی والے زیادہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 17 ہزار روپے کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح تقریبا ً16 فیصد تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی برقرار ہے جبکہ ہفتہ وارشرح میں0.12 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح15.79فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 17سے22ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلئے شرح12.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.40کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اگست میں ایل پی جی،پٹرولیم مصنوعات،دالوں، گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹا،لہسن،خشک دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 11.67 کلو گرام کی قیمت 2 ہزار 41 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں10روپےکا اضافہ ہوا،د ال مسور کی قیمت میں95 پیسے ، ڈھائی کلو گھی کا ٹین 20روپے مہنگا ہوا جبکہ جولائی کے آخری ہفتے میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے11 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت 12روپے تک کم ہوئی جبکہ جولائی کے آخری ہفتے میں23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں۔عائزہ خان کی ایک اور بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل