(24 نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ معذرت میں عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔
ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے، ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ”تم جیتو یا ہارو۔۔۔ہمیں تم سے پیار ہے“صدر پی ایچ ایف کا ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان