ڈالر مزید کتنا مہنگا ہوا ۔۔ جانیے

Aug 07, 2021 | 20:01:PM

 (24 نیوز) امریکی ڈالرروپے کے مقابلے میں مزید 22 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا ہو گیا اورقیمت 163 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 163روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 150.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 47489.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.32 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 68 لاکھ 67 ہزار 592 شیئرز کا لین دین ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کاپاکستان کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

مزیدخبریں