اداکا رہ حرا مانی کی کلب میں ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر

Aug 07, 2021 | 20:07:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  اداکارہ حرامانی ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں ان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ حرامانی کو  انسٹاگرام پر  61 لاکھ 57 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیاہوا ہے۔  بہترین اداکاری کی بدولت ان کو متعدد ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔ حرامانی ڈراموں سے ہٹ کر پریکٹیکل زندگی میں بھی خوشگوار موڈ میں رہتی ہیں۔ اپنی شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں ان کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انسٹاگرام پر ویڈیو پو سٹ میں  ان کو کلب میں ڈانس کی کلاس لیتے دیکھا جا سکتا ہے  جہاں  لڑکے اور لڑکیاں بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ نے ساحر علی بگا کے گانے ' پیار کی راہ میں چھوڑنے والے' اس پر اور اپنی حالیہ مقبول ہونے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے گانے پر رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹو کیو اولمپکس میں ترک والی بال کھلاڑی زہرہ گونیش کی خو بصو رتی کے چر چے

مزیدخبریں