(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کو نامعلوم شخص نے ٹیلی فون کال کے ذریعے اطلاع دی کہ اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے اور ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز پر بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بم سے متعلق اطلاع دینے والے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔جس پر مقامی پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ، ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کی تلاش شروع کردی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد بم کی اطلاع کو غلط قرار دیا گیا۔ تاہم پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی ۔
مقا می پو لیس سٹیشن کے حکا م نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے امیتابھ بچن کے بنگلے اور دادر، بائیکولا اور چھترپتی شیواجی ٹرمنس ریلوے اسٹیشنز پر بارودی مواد تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس غلط اطلاع دینے والے شخص کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ حرا مانی کی کلب میں ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر