(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ نے سبز اوردیگر رنگوں میں جھنڈیاں بنانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ قومی وقار کی خلاف ورزی قراردیدی گئی، فیصلے میں کہاگیاہے کہ قومی وقار کی خلاف ورزی کرنے کی سزا3 سال ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے قومی پرچم کی اپنی اہمیت اورتاریخ ہے ،ہماراپرچم آزادی اورشہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ،قومی پرچم سب کو برابری کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
عدالت نے فیصلے میں قومی پرچم کی تصویر کشی بھی کردی ،فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ قومی پرچم کو زمین پر نہیں گرانا چاہئے نہ جوتے سے ٹچ کرنا چاہئے ،پروٹول کے مطابق قومی پرچم گندی جگہ پر نہیں رکھنا چاہئے ،پروٹوکول کے مطابق قومی پرچم کواندھیرے میں نہیں لہرانا چاہئے ،پروٹوکول کے مطابق قومی پرچم کو جلانا نہیں چاہئے ۔
فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ جب پرچم کشائی یا پرچم کو اتاراجائے تو سلیوٹ کیاجاناچاہئے ،عدالت نے موجودہ نکات کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کاوزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم