نواز شریف علاج کرا کر ہی وطن واپس آئینگے: شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف علاج کی غرض سے برطانیہ میں موجود ہیں، انہوںنے علاج کیلئے ویزے میں توسیع کی درخواست دیدی ہے،وہ علاج کراکرہی وطن واپس آئیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف نے ویزے میں توسیع کیلئے اپیل دائر کردی ہے ،امید ہے نوازشریف کا علاج جلد شروع ہو جائے گا، نوازشریف علاج کراکرہی وطن واپس آئیں گے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف علاج کی غرض سے برطانیہ میں موجود ہیں،نوازشریف نے علاج کیلئے ویزے میں توسیع کی درخواست دیدی ہے،اعتزازاحسن سینئر سیاستدان ہیں ان کی مرضی جو کہیں ،نوازشریف علاج کراکرہی وطن واپس آئیں گے ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ برطانوی قوانین میں ایسی اجازت ہے انشااللہ وہاں ہی علاج ہوگا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف ہسپتال میں ہوتے تو ویزے میں توسیع آسان ہوتی ،کورونا کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہوئی اس لئے نوازشریف گھر پر ہیں ،ٹریبونل میں چیزیں واضح ہوں گی کہ نوازشریف کا علاج ہو رہا ہے، شہری کی سفری دستاویزات مسترد نہیںکی جاسکتیں اس کا حق ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے واضح اصول اپنایا ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے ،ہم چاہتے ہیں ادارے مداخلت نہ کریں الیکشن چوری نہ ہو،ان کاکہناتھا کہ آئین سے ہٹ کر راستہ تلاش کریں گے تو اس میں ملک کا فائدہ نہیں ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پارٹی کے روزانہ اجلاس ہوتے ہیں کسی کو کوئی کنفیوژن نہیں ،کسی کو ابہام یا میری گفتگو سے ناراضی ہے انہیں پوچھنا چاہئے ،رانا تنویر نے جو کہا اس سے بھی کہتا ہوں پارٹی میں بات ہونی چاہئے ،میں بھی تو یہی کہتا ہوں کسی کو کنفیوژن ہے تو پارٹی میں بات کرے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،ضمنی الیکشن میں عام انتخابات سے زیادہ ووٹ پڑے توابہام ہوتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ قومی وقار کی خلاف ورزی قرار،3 سال سزا ہو گی