(24نیوز)وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کئے گئے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔وائٹ ہاوس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو افغانستان میں تشدد ختم کرنا ہو گا۔
دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ امریکی سفارت خانے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی شہری فوری دستیاب کمرشل پروازوں سے افغانستان سے روانہ ہو جائیں۔امریکی سفارت خانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمرشل پروازوں کے ٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی دیا جائے گا۔ادھر برطانوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
طالبان کو افغانستان میں تشدد ختم کرنا ہو گا۔امریکا
Aug 07, 2021 | 21:03:PM