(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔