سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پھراہم عہدہ مل گیا

Aug 07, 2022 | 10:07:AM

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنا ایڈوائزر مقرر کر دیا ، عہدہ ملنے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کا  بڑابیان بھی سامنےآیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق مشیروزیراعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے ووٹوں کے ذریعے اپنا حق واپس چھینا،وفاق اور پنجاب میں نوٹوں کےذریعے پی ٹی آئی کا حق چھینا گیا، نہ پہلےانتقامی کارروائی کی سوچ تھی نہ اب ہے، پی ڈی ایم نے3ماہ میں تباہی مچادی،پنجاب میں3ماہ آئینی بحران جاری رہا، عوام کو احساس ہے ان کو ایسا لیڈر چاہیے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو،جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معاشی استحکام ناممکن ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سےپاکستان میں معاشی عدم استحکام ہے،انہوں نے اگر الیکشن کرانا ہے تو سارے حلقوں میں کرائیں، فلڈریلیف کوترجیح دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں اہم شخصیت  کواغوا  کرلیا گیا

خیال رہے کہ پرویز الٰہی نے3 مشیروں کا تقرر کردیا ہے، عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ہیں، وہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے، محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفکشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریاں تبدیل، بڑا عہدہ مل گیا

مزیدخبریں