ماہر تعلیم پروفیسر حمیداللہ قاضی اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ماہر تعلیم پروفیسر حمیداللہ قاضی کونامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ۔
حیدرآباد میں اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر اور ماہر تعلیم حمیداللہ قاضی کو ان کی رہائش گاہ اسری ولیج سے چند نامعلوم سادہ لباس افراد ساتھ لے گئے۔پولیس نے واقعے سے متعلق اظہار لا علمی کیا ہے جبکہ ترجمان اسریٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے پر انھیں کچھ بھی نہیں بتا رہی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں کچھ نا معلوم افراد پروفیسر کو ان کے گھر سے زبردستی اٹھا کر لے جاتے دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 157 ضمنی انتخابات، پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ