ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن کاتحریک انصاف کو پھرنیا سرپرائز

Aug 07, 2022 | 10:34:AM

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن میں رات گئے غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ سمیت دیگر اہم ترین امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے تمام راستہ مکمل بند تھے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رات گئے غیر معمولی اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ریکارڈ کا جائزہ لیا، حلقہ بندیوں سے متعلق بعض ضروری امور کا بھی جائزہ لیا گیا،  شاہراہ دستور سے الیکشن کمیشن کا داخلہ بھی بند رکھا گیا، میڈیا کو بھی الیکشن کمیشن کی پارکنگ سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب اچانک رات گئے غیر معمولی اجلاس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ا لیکشن کمیشن نے جو گڑبڑ کر دی ہے، اب اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے،الیکشن کمیشن بہت محنت کرتا ہے، پی ٹی آئی کیس میں بھی پھرتی دکھائی، زندہ لوگوں کو مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اہم شخصیت  کواغوا  کرلیا گیا
 

مزیدخبریں