سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں:چودھری پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ،عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ۔ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پرچودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے،پاکستان میں اب صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن کاتحریک انصاف کو پھرنیا سرپرائز