فواد چوہدری نے رانا ثنااللہ کو آ ڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی اسٹنٹ ہو گا، عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔
وفاقی وزیر کے اس بیان پر فواد چوہدری نے رانا ثنااللہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے SHO ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیلُ ہوئ آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے:) https://t.co/dzAvH7W49a
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 7, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے رانا ثنا اللہ کے بیان کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے رانا ثنااللہ کے نام پیغام میں مزید لکھا کہ ’یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے‘ ۔