پنجاب حکومت کاشریف خاندان کی سیکیورٹی واپس بلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کی سیکیورٹی پر غیرقانونی طور پر پولیس تعینات کی گئی، 500سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
پنجاب پولیس کے 500 سے زیادہ ملازم شاہی خاندان کی سیکیورٹی کے لئیے غیر قانونی طور پہ تعینات کئیے گئے ہیں۔ سب کی واپسی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ صرف بلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جاے گی
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 6, 2022
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو صرف بلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔