بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے بڑی  پیشگوئی کر دی

Aug 07, 2022 | 12:36:PM

(24نیوز)اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ لاہور میں تیزبارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، ساہیوال ، اوکاڑہ میں بھی بادل برسیں گے،لاہور اور ملتان میں بھی آج  رات گئے مزیدبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال ،منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان، خضدار، ژوب، بارکھان اور قلات میں بھی رم جھم ہوگی، دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان میں بارش کا امکان بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ میں بھی آج بارش ہو سکتی ہے۔

حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں  بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود ، چند مقامات پر بارش  کی پیشگوئی، میر پور خاص ، ٹھٹھہ اوربدین میں چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے جبکہ کراچی اور گردونواح میں بھی آج بونداباندی کی توقع  ہے۔

یہ بھی پڑھیں اہم شخصیت  کواغوا  کرلیا گیا

مزیدخبریں